آئی ٹی کا استعمال جنگلی حیات کے تحفظ میں سنگ میل ثابت ہوگا،بنگل خان مہر

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ٹی کا استعمال جنگلی حیات کے تحفظ میں سنگ میل ثابت ہوگا،بنگل خان مہر
آئی ٹی کا استعمال جنگلی حیات کے تحفظ میں سنگ میل ثابت ہوگا،بنگل خان مہر

کراچی: تحفظ جنگلی حیات صوبہ سندھ پالیسی 2022 کے اہداف کی تکمیل کے تناظر میں جامعہ این ای ڈی کے شعبہ سافٹ ویئر انجینئرنگ اور محکمہ جنگلی حیات (سندھ) کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت تحفظ جنگلی حیات کے شعبہ میں ٹیکنالوجی اور ریسرچ کو فروغ دیا جائے گا۔

اس موقعے پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ جنگلی حیات و انسداد رشوت ستانی، بنگل خان مہر کا کہنا تھا کہ وائلڈ لائف ایکوسسٹم کا ایک اہم جُز ہے اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

تحفظ جنگلی حیات کے شعبے میں قانون سازی کے عمل کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے اور مضبوط کرنے کے علاوہ بیالوجیکل سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے پرو وائس چانسلر این ڈی یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کا کہنا تھا کہ حیاتیاتی تنوع کے فروغ اور تحفظ جنگلی حیات کے لیے ہر شہری بالخصوص نوجوان طالب علموں کو موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے جوکہ آبادی کا ساٹھ فی صد ہیں۔

سیکریٹری جنگلات و جنگلی حیات صوبہ سندھ ڈاکٹر بدر جمیل کا کہنا تھا کہ دور حاضر میں جنگلی حیات اور اسکے مسکن کو چیلنجز کا سامنا ہے۔ کنزرویٹر جاوید مہر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں تعلیمی ادارے اس شعبہ میں حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں لیکن پاکستان میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا موقعہ ہے جب جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے کسی جامعہ کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونے سے قبل چیئرپرسن سافٹ ویئر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر شہہ نیلہ زرداری کا کہنا تھا کہ جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ڈیٹا سائنس، ڈی این اے سیکوینسنگ، سیٹلائٹ ٹریکنگ اور دیگر ٹیکنالوجی کے استعمال سے حیاتیاتی تنوع اور قدرتی ماحول کو سمجھنے اور تحفظ میں مدد حاصل ہوگی۔

جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق اس مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، ڈین انفارمیشن سائنس اینڈ ہیومینیٹیز پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد، رجسٹرار این ای ڈی یونیورسٹی سید غضنفر حسین، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف سافٹ ویئر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر شہ نیلا زرداری شریک ہوئے۔

ان کے علاوہ سندھ حکومت کے عہدے داروں میں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ جنگلی حیات و انسداد رشوت ستانی، حکومت سندھ کے سیکریٹری جنگلات و تحفظِ جنگلی حیات ڈاکٹر بدر جمیل، چیف کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ جاوید مہر، سیکشن آفیسر سندھ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ سالک نوید نے شرکت کی۔

Related Posts