کراچی میں چوری کے جرم میں پی آئی اے کے 2 ملازم گرفتار، 4 لاکھ روپے برآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ministry of Commerce and CAA agree to install modern scanner at Karachi Airport

ائیرپورٹ پولیس نے چوری کے الزام میں قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے 2 ملازمین کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے قبضے سے 4 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

کراچی کی ائیرپورٹ پولیس کو ایک مسافر خاتون کے شوہر کی طرف سے سامان میں سے رقم چرانے کی اطلاع ملی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملازمین کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

خاتون کے شوہر مدثر احمد نے شکایت کی تھی کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے ذریعے سفر کرنے والی خاتون کے سامان میں موجود نقد رقم چوری کر لی گئی جبکہ شبہ تھا کہ رقم متعلقہ ملازمین نے چوری کی۔

ملازمین کے خلاف ائیرپورٹ پولیس نے مقدمے کا اندراج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ملازمین کی طرف سے چوری آئینِ پاکستان کے ساتھ ساتھ دفتری ضابطۂ اخلاق کے بھی خلاف ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں اینٹی سٹریٹ کرائم فورس اور سولجر بازار پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والے کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر کا  گزشتہ روز کہنا تھا کہ اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ اور سولجربازار پولیس نے یوسف عرف تھیلے والا کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ، ٹی ٹی پستول اور موٹرسائیکل برآمد کرلیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: 96افراد کے قتل میں ملوث ایم کیوایم لندن کاٹارگٹ کلرگرفتار

Related Posts