پاک بزنس ایکسپریس حادثے کا شکار، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بزنس ایکسپریس حادثے کا شکار، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
پاک بزنس ایکسپریس حادثے کا شکار، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

لاہور: لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین پاک بزنس ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں 2افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حادثہ ہلوکی کے قریب پھاٹک کھلا ہونے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں ٹرین کا انجن اور 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ ہوچکی ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پھاٹک کھلا ہونے کے باعث ریلوے کراسنگ پر اچانک رکشہ ٹرین کے سامنے آگیا، ٹرین ڈرائیور کو ایمرجنسی بریک لگانا پڑگیا، جس سے انجن سمیت 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

مزید پڑھیں:روجھان میں 2 بسوں کا خوفناک تصادم، 8افراد جاں بحق ہو گئے

حادثے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک ٹوٹنے کے باعث لاہور سے کراچی کیلئے ٹرین آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

Related Posts