بزرگ و جید اہل تشیع عالم دین، استاذ العلماء علامہ غلام حسن جاڑا نجفی طویل علالت کے بعد دو روز قبل 95 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔
مرحوم کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور کے علاقہ کچھی کاٹھ گڑھ سے تھا، علامہ غلام حسن جاڑا کے زیر تربیت رہنے والے شاگردوں کی فہرست بہت طویل ہے، جو آج بھی ملک کے طول و عرض میں دین محمدی اور مکتب اہلبیتؑ کی تبلیغ و ترویج میں مصروف عمل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
چلاس تبلیغی اجتماع میں اہل تشیع علماء کی شرکت، عوام کا بھرپور خیر مقدم
مرحوم علامہ غلام حسن جاڑا جامعہ علمیہ باب النجف اور جامعہ فاطمیہ للبنات جاڑا ڈیرہ اسماعیل خان کے مہتمم تھے۔ علاوہ ازیں وہ تحریک جعفریہ کے ساتھ بھی مربوط رہے۔
تاریخی و دینی حوالہ جات کیساتھ ساتھ عصری تقاضوں پر مربوط گفتگو مرحوم کا خاصہ تھا۔