کراچی ٹیسٹ: پہلی اننگز میں انگلینڈکی ٹیم 354 رنز بنا کر آؤٹ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی ٹیسٹ: پہلی اننگز میں انگلینڈکی ٹیم 354 رنز بنا کر آؤٹ
کراچی ٹیسٹ: پہلی اننگز میں انگلینڈکی ٹیم 354 رنز بنا کر آؤٹ

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں مہمان ٹیم انگلینڈ دوسرے روز پاکستان کے 304 رنز کے جواب میں 354 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی پوری ٹیم گزشتہ روز پہلی اننگز میں 304 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی، پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 78 اور آغا سلمان 56 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔

مہمان ٹیم کو گزشتہ روز کھیلے گئے 3 اوورز میں زیک کرولی کا نقصان برداشت کرنا پڑا، کرولی کو محمد ابرار نے پہلے ہی اوور میں ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین پہنچا دیا تھا۔

انگلینڈ آج اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 7 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو بین ڈکٹ 4 اور اولی پوپ 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم 58 کے مجموعے پر پہلے بین ڈکٹ 26رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے اور پھر اگلی ہی گیند پر جو روٹ بھی سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔

ہیرو بروک نے ایک اور شاندار اننگز کھیلتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی اور وہ 111 رنز بنا کر محمد وسیم جونیئر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جبکہ ریحان احمد ایک رن بنا کر نعمان علی کا شکار بنے۔

98 کے مجموعی اسکور پر اولی پوپ 51 رنز بنا کر بولڈ ہوئے اور اننگز میں محمد ابرار کا دوسرا شکار بنے جبکہ کھانے کے وقفے فوری بعد اسٹوکس 26 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

مزید پڑھیں:آل راؤنڈر عماد وسیم کی 34ویں سالگرہ، کرکٹ بورڈ کی مبارکباد

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نعمان علی نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔یاد رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Related Posts