کراچی ٹیسٹ، پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز پہلے ہی ہار چکی ہے۔ مہمان ٹیم نے پاکستان کو پہلے راولپنڈی اور پھر ملتان اسٹیڈیم میں شکست دے دی، آج میچ ہارنے کی صورت میں وائٹ واش کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل، آئی پی ایل سے زیادہ بڑی اور بہتر ہے۔ رضوان

شہرِ قائد میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیم اور انگلنیڈ کے کپتانوں کے مابین ٹاس ہوا جو بابر اعظم نے جیت لیا۔ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا  کہ ہم ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان 2 میچز ہار گیا، تیسرے میں بھی شکست دے دیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ہماری توجہ نتیجے پر نہیں، پروسس پر ہے ہم ضرور چاہیں گے کہ پاکستان کو 3 صفر سے شکست دیں۔

انہوں نے گزشتہ روز کہا کہ ہم جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں اور اس کی ہی پریکٹس کرتے ہیں، ہم اپنے اوپر پریشر نہیں لیتے، ہم اپنے گیم کو انجوائے کرتے ہیں اور آج ہم نے جو پریکٹس کی اس کا مقصد صرف انجوائے کرنا تھا۔

Related Posts