صدرِ مملکت کی عمران خان سے ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی عمران خان سے ملاقات کیلئے لاہور پہنچ گئے، ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال اور اہم سرگرمیوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ملاقات کی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقاتوں کے متعلق آگہی دی۔

یہ بھی پڑھیں:

فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست مسترد، فیصلہ سامنے آگیا

چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عمران خان کو وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقاتوں سے آگاہ کیا اور ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے صدرِ مملکت کو پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے اجلاس اور ق لیگی رہنماؤں سے گفت و شنید کے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات کے بعد صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی زمان پارک سے روانہ ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین و سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عمران خان کی صحت کی صورتحال پر بھی بات چیت کی اور ان کی خیریت بھی دریافت کی۔

واضح رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے مابین مذاکرات اور ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کیلئے کوشاں ہیں تاہم عمران خان عام انتخابات کیلئے تاریخ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 

Related Posts