تاجک صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تاجک صدر امام علی رحمان دوروزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

ائیرپورٹ پر وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے تاجکستان کے صدر کا استقبال کیا، جس کے بعد تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پرگارڈ آف آنر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی یونیورسٹی نے دنیا کی ٹاپ 100 میڈیکل جامعات میں جگہ بنالی

 وزیراعظم ہاؤس میں تاجک صدر نے شہباز شریف سے ملاقات کی، وزیراعظم شہباز شریف نے تاجک صدر کا خیر مقدم کیا۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے معاملات اور علاقائی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کی ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی۔ تاجک صدرکے دورے کے دوران اہم ملاقاتیں اور دو طرفہ معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

Related Posts