آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر سنپنس سے بھرپور سیریز ویڈنزڈے سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن گئی۔
نیٹ فلکس پر یہ سیریز ابھی بھی ٹرینڈ کررہی ہے اور اس نے کئی مشہور سیریز کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔
نیٹ فلکس کی یہ سیریز کامیڈی اور ہارر پر مبنی ہے جو ایڈمز فیملی کے کردار ویڈنزڈے ایڈمز پر مبنی ہے۔’ویڈنزڈے‘ کی کہانی ایک فیملی کے گرد گھومتی ہے جس میں بیٹی غیرمعمولی قوت اور صلاحیت حاصل کرنے بعد اپنے والدین کے ساتھ ہونے والے پرانے واقعات کی کھوج لگاتی ہے۔
2022 میں نیٹ فلکس پر 60 فیصد کورین سیریز دیکھی گئیں
’ویڈنزڈے‘ نیٹ فلکس کی اوریجنل ویب سیریز ہے جس میں جینا اورٹیگا، کرسٹینا رِکی، کیتھرین زیٹا جونز اور لوئی گزمن نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
نیٹ فلکس کی یہ سیریز انگریزی زبان کی اب تک کی سب سے زیادہ کامیاب سیریز بن گئی ہے جس نے ڈیہمر کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے اور یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ انگریزی زبان کی یہ سیریز اپنے نمبر 1 کے ٹائٹل کو کافی عرصے تک برقرار رکھے گی۔