اسلام آباد: وزیر اعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گا، عمران خان دعوے چھوڑ دیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا کہ عمران خان بتائیں جنرل قمر جاوید باجوہ کو تاحیات توسیع کی پیشکش کیوں کی تھی؟
نصرت سحر عباسی نے سندھ حکومت کے دعوے مسترد کردئیے
بیان میں سلیمان شہباز نے کہا کہ کیا تاحیات ایکسٹینشن کی پیشکش امر بالمعروف تھا؟ اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے ایسی پیشکش کرنے والا فتوے نہ لگائے۔ عمران خان گھڑی چور ہیں۔
سلیمان شہباز نے کہا کہ گھڑی چور اور توشہ خانہ کا لٹیرا امر بالمعروف یا ریاستِ مدینہ جیسے پاک نام لینے کی جرات نہ کرے۔ دعوے چھوڑیں اور فنانشل ٹائمز کے خلاف لندن میں ہرجانے کا دعویٰ کریں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں نئے آرمی چیف کو وقت دینا ہوگا۔ جنرل عاصم منیر کی بہت تعریفیں سنی ہیں جو حافظِ قرآن ہیں۔ امید ہے امر بالمعروف پر چلیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فوج تب مضبنوط ہوتی ہے جب قوم اس کے ساتھ چلے۔ شریف خاندان نے اپنے فرنٹ مین اسحاق ڈار کی مدد سے منی لانڈرنگ کی۔