پاکستان کیساتھ معیشت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ایتھوپیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ایتھوپیا کے سفیر کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ معیشت سمیت دیگر شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایتھوپیا کے سفیر جمیل بیکر عبداللہ نے  وزیرِ مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو سے ملاقات کی اور پاکستان کے ساتھ معیشت، سکیورٹی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی سمیت دیگر شعبہ جات میں قریبی تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

قازقستان کا پارلیمانی وفد پہلی بار پاکستان کے دورے کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا

ملاقات کے دوران ایتھوپیا کے سفیر جمیل بیکر عبداللہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایتھوپیا انسدادِ دہشت گردی کیلئے پاکستان کے تجربات سے سیکھنے کا خواہش مند ہے۔

وزیرِ مملکت برائے داخلہ نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم انسدادِ دہشت گردی کیلئے پاکستان کی جانب سے براعظم افریقہ کے اہم ملک ایتھوپیا کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایتھوپیا براعظم افریقہ کا زمین بند ملک ہے جس کے ہمسایہ ممالک میں ایریٹیریا، دجبوتی، صومالیہ، کینیا اور سوڈان شامل ہیں جبکہ اس ملک کا رقبہ 11لاکھ مربع کلومیٹر ہے۔

ایتھوپیا دنیا کا 12واں جبکہ نائیجیریا کے بعد افریقہ کا دوسرا سب سے زیادہ گنجان آباد ملک ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں پاکستان نے افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کو اپنی خارجہ پالیسی میں اہمیت دینا شروع کیا تھا۔

Related Posts