او آئی سی سیکرٹری جنرل کا ایل او سی کا دورہ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحٰہ نے وفد کے ہمراہ آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ہے۔

سیکریٹری جنرل او آئی سی نے لائن آف کنٹرول پر چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا اور سرحد پار فائرنگ سے متاثرہ کشمیری خاندانوں سے ملاقات کی۔

حسین ابراہیم طحٰہ اور صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایوانِ صدر میں پریس کانفرنس بھی کی۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آج آزاد کشمیر کی تاریخ کا بڑا دن ہے، او آئی سی کا وفد کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سیکریٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) حسین ابراہیم طحٰہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق  دورے کے دورن سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحٰہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں کریں گے۔

Related Posts