فیفا ورلڈ کپ کے ولولہ انگیز میچز، ارجنٹینا نے کس کس ملک کو شکست دی؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے ولولہ انگیز میچز میں مراکش نے تاریخ رقم کردی، تاہم ارجنٹینا نے بھی اپنے مختلف میچز جیت کر شائقین کی توجہ اپنی طرف مبذول کی ہے۔

مراکش کی جیت کا جشن براعظم افریقہ سمیت دنیا بھر کے مسلمان منا رہے ہیں۔ فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کے سفر کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پرتگال کو شکست، رونالڈو زارو قطار رو پڑے

گروپ سی میں شامل ارجنٹینا نے سعودی عرب کے 2 گولز کے مقابلے میں 1 گول کرکے 22نومبر کے فیفا ورلڈ کپ میچ میں شکست کھائی تاہم 27 نومبر کو ہونے والے میچ میں ارجنٹینا نے میکسیکو کو 2صفر سے شکست دے دی۔

یکم دسمبر کو کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا نے پولینڈ کو بھی صفر 2 سے شکست دے دی جبکہ 4دسمبر کے میچ میں ارجنٹینا کی فٹ بال ٹیم آسٹریلیا کے 1گول کے جواب میں 2 گول بنا کر فاتح رہی۔

اس کے بعد ارجنٹینا کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچی اور نیدر لینڈز کو سنسنی خیز میچ میں شکست دی۔ میچ کیلئے دئیے گئے وقت میں دونوں ٹیموں نے 2،2 گول کردئیے اور فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا۔

نیدر لینڈز کی ٹیم پینلٹی ککس میں 4 کے مقابلے میں صرف 3 گول کرسکی اور فتح ارجنٹینا کے نام رہی۔ فیفا ورلڈ کپ کا سیمی فائنل 14دسمبر کو کروشیا سے ہوگا۔

 

Related Posts