ڈیرہ اسماعیل خان: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ معاشی بحران حکومت کو ورثے میں ملا جبکہ ہم نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاونِ خصوصی برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مخلوط حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔
عمران خان سی پیک کا نام آتے ہی لانگ مارچ شروع کردیتے ہیں۔فیصل کریم کنڈی
گفتگو کے دوران معاونِ خصوصی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حکومت کو ملک میں جاری معاشی بحران گزشتہ حکومت سے ورثے میں ملا۔ پی ٹی آئی قیادت نے ناقص پالیسیوں سے ملک میں معاشی بحران پیدا کردیا تھا۔
معاونِ خصوصی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے حالات کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وفاقی حکومت ملک کو جلد معاشی دلدل سے نکالنے میں کامیاب ہوجائے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان سی پیک کا نام آتے ہی لانگ مارچ شروع کردیتے ہیں، یہ تاریخ کا انوکھا مارچ ہے جسے سلو مارچ قرار دیا جاسکتا ہے۔