دودھ 94 روپے فی لیٹر فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے،کمشنر کراچی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

milk in karachi
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں فی لیٹر دودھ کی قیمت 94 روپے پر برقرار رکھنے کا حکم دے دیا

کراچی :کمشنر کراچی نے ڈیری فارمرز اور منافع خوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اور پرائز کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کارروائی کریں اور رپورٹ دیں۔

دودھ 94 روپے فی لیٹر فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں :سندھ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،خرم شیر زمان

انہوں نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر سبزی، فروٹ،آٹا، مرغی دیگردکانوں اور بازاروں میں قیمت چیک کی جائے۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ شہری ڈی سیزاور اسسٹنٹ کمشنرز کے پاس منافع خوروں کے خلاف شکایت درج کروائیں۔

افتخارشالوانی نے کہا کہ سبزیا ں،فروٹ اور دودھ مقرر کردہ سرکاری نرخ پر ہی فروخت ہوگا،عدالتی فیصلے پر مکمل سختی سے عمل کروایا جائے گا۔

تمام افسران روزانہ کارروائی کرکے رپورٹ دیں، عوام کو منافع خوروں سے نجات دلانا ہمارا اولین فرض ہے۔

Related Posts