وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی دُنیا کے لیے ایک مثال ہے جبکہ دونوں ممالک باہمی شراکت سے خوشحال مستقبل کا سفر طے کر رہے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور چین مشترکہ تعاون سے آگے کی سمت سفر کریں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کی تکمیل ہماری اوّلین ترجیح ہے جبکہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ معاشی بہتری کا اہم وسیلہ بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے راستے پر چلنے کے لیے نجی شعبہ جات کی شراکت داری ایک ضروری عنصر ہے جبکہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی روابط کو فروغ دینے کے لیے کام جاری ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کو خط ارسال کردیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 100 روز سے زائد کرفیو اور بھارتی فوج کی بربریت پر آگاہ کیا گیا۔
دو روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مظلوم کشمیریوں کی حالتِ زار کے متعلق اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ ساتھ اقوامِ متحدہ کے ادارے سیکیورٹی کونسل کے صدر کو بھی خط کی نقل ارسال کی۔
مزید پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اقوامِ متحدہ کے نام خط، مقبوضہ کشمیر پر گفتگو