وفاقی مشیر برائے خزانہ امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران اکتوبر میں خدمات و سامان (گڈز اینڈ سروسز) کی برآمدات میں 9.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مشیرِ خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ وسعتِ کار کے پیش نظر حکومت اور اسٹیٹ بینک نے فعال سرمائے اور فنڈز کی مد میں اضافی 300 ارب روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ 30 ارب روپے کی رقم کیش کی صورت میں دی جائے گی جو ٹیکس ریفنڈز کی مد میں ہوگی تاکہ برآمدات کے معاملات خوش اسلوبی سے چلتے رہیں۔
https://twitter.com/a_hafeezshaikh/status/1196804349315424256
یاد رہے کہ اس سے قبل مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے ہے کہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے اداروں کو مضبوط کر رہی ہے۔ تاجر، صنعتکار اور کاروباری افراد ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔
اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دو روز قبل مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہاکہ ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے 200 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں، عوام پر ممکنہ بوجھ بڑھنے کی وجہ سے حکومت نے گزشتہ 4 ماہ سے پیٹرولیم نرخوں میں اضافہ نہیں کیا۔
مزید پڑھیں: حکومت معیشت کی بہتری کے لیے اداروں کو مضبوط کر رہی ہے، حفیظ شیخ