اسلام آباد : چین نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور ہمارے لئے موجود سہولیات سے مطمئن ہیں۔ منگل کو وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے چینی سفیر یاؤجنگ سے ملاقات کی جس میں باہمی امور اور سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔
چینی سفیر نے دھرنے کو بخوبی اور پر امن طریقے سے ختم کرنے پر وزیر داخلہ کی کارکردگی کو سراہا۔ چینی سفیر نے کہاکہ پاکستان کے سسٹم اور پالیسی کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور ہمارے لئے موجود سہولیات سے مطمئن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ووٹ چوری کر کے حکومت کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، مولانا فضل الرحمان