تباہ کن سیلاب، ہم مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شرم الشیخ: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے رواں برس کے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں کہا ہے کہ ہم مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے مصری ہم منصب ہالہ حلمی السعید سے کوپ 27 کی سائیڈ لائنز پر ملاقات کے دوران کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی اور انفرا سٹرکچر کی تعمیرِ نو پر کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات پھر تعطل کا شکار

مصر کی وزیرِ منصوبہ بندی سے ملاقات کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان تعمیرِ نو کی حکمتِ عملی تشکیل دے رہا ہے تاکہ مستقبل کی مصیبتوں اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہتر طریقہ کار کا تعین کیا جاسکے۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب کے بد ترین اثرات معاشرے کے پسماندہ طبقات پر پڑے۔ دونوں وزراء کے مابین ترقی پذیر ممالک کے مسائل پر بھی گفتگو ہوئی اور پاک مصر تعلقات بھی زیرِ غور آئے۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال اور مصری وزیرِ منصوبہ بندی ہالہ حلمی السعید نے ترقی پذیر ممالک کے مسائل اور پاکستان اور مصر کے مابین ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

 

Related Posts