انٹیریئرز پاکستان نمائش میں شرکت کے لئے غیر ملکی ممالک سے وفود پہنچنا شروع

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

China, Turkey, Taiwan, Thailand

لاہور: گیارہویں سہ روزہ انٹیریئرز پاکستان نمائش میں شرکت کے لئے چین ، ترکی ، تائیوان ، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک کی فرنیچر کی صنعت سے وابستہ وفود ایک ہفتہ کے دورے پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جو یہاں 22 نومبر سے شروع ہوگی۔

چیف ایگزیکٹو پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) میاں کاشف اشفاق نے منگل کو نمائش کے حتمی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ تمام غیر ملکی وفود کے بورڈنگ ، قیام اور سفر کے اخراجات پی ایف سی برداشت کر رہی ہے اور ان کی سہولت کے لئے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان وفود کو دعوت دینے کا بنیادی مقصد غیر ملکی سرمایہ کاروں اور درآمد کنندگان کو ہاتھ سے تیار کردہ لکڑی کی بہترین فرنیچر مصنوعات سے متعارف کرانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معلومات تک فوری رسائی کو یقینی بنانے کے لئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔ میاں کاشف نے کہا کہ صف اول کی 100 سے زائد مقامی کمپنیاں اور انٹیریئر ڈیزائنرز اس موقع پر اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گے۔

مزید پڑھیں : غیر ملکی خریدار بھارتی پروپیگنڈے کے باوجود پاکستانی کارپٹ نمائش میں آئے،تاجر برادری

امید ہے کہ دو سے اڑھائی لاکھ افراد اس میگا نمائش کو دیکھنے کیلئے آئیں گے۔ میاں کاشف اشفاق کا کہنا تھا کہ یہ نمائش نوجوان ڈیزائنرز اور آرکیٹیکٹس کو مارکیٹ رجحانات سے آگاہی اور بڑے پروفیشنلز کے ساتھ رابطے اور اپنی مصنوعات کی نمائش کا موقع فراہم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایف سی مزید ممالک تک پاکستانی فرنیچر مصنوعات کی رسائی کو یقینی بنانے اور پاکستانی فرنیچر ڈیزائنرز اور صنعت کاروں کے لئے فوکل پوائنٹ کی حیثیت سے کام جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔

پاکستان کی لکڑی کی صنعت بہت ترقی یافتہ اور ملک کی 95 فیصد فرنیچر مارکیٹ کا احاطہ کرتی ہے اور یہ بات یقینی ہے کہ جدت ، سرمایہ کاری اور حکومتی سرپرستی میں اضافہ کرکے فرنیچر کی صنعت روزگار کے مزید مواقع اور آمدنی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

Related Posts