امریکی حکومت کا اڑن طشتریوں پر انٹیلی جنس رپورٹ جلد پبلک کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: امریکی حکومت نے اڑن طشتریوں پر دفاعی انٹیلی جنس رپورٹ کا ایک ڈی کلاسیفائیڈ ورژن جلد پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اڑن طشتریاں جنہیں عموماً یو ایف اوز کہا جاتا ہے، ان کی ایک رپورٹ امریکی دفاعی انٹیلی جنس نے دوبارہ برانڈ کی جو آئندہ دنوں میں منظرِ عام پر آنے کی توقع کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

کراچی کی سڑکوں پر آج سے الیکٹرک بسیں چلیں گی

امریکا سمیت دنیا بھر میں اڑن طشتریوں کے متعلق تجسس رکھنے والے عوام کو امید ہے کہ حکومت کی جانب سے رپورٹ پبلک کی جائے گی تاہم اس میں امریکی فوج کے مشاہدہ کردہ سیکڑوں یو ایف اوز میں سے کسی کی بھی جانچ کا امکان نہیں۔

یو ایف اوز کی رپورٹ کے متعلق امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اڑن طشتریاں کیا ہیں؟ اس کے متعلق نتائج اخذ کرنے کیلئے بہت کم ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا ہے تاہم امریکی محکمۂ دفاع نے اس تاثر کی تردید کی۔

ترجمان امریکی محکمۂ دفاع سیو گف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم اڑن طشتریوں کے متعلق زیادہ سے زیادہ ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں، اور جب بھی ممکن ہوا، اپنے نتائج عوام کے سامنے لائیں گے۔

تاہم ترجمان محکمۂ دفاع نے کہا کہ امریکی حکومت غیر ملکی مخالفین کو حساس معلومات افشا کرنے سے گریز کے حوالے سے محتاط رہنا چاہئے کہ ہم ان معلومات تک کیسے رسائی حاصل کرتے ہیں۔

Related Posts