شہرِ قائد میں انسدادِ جرائم کے دوران 10 پولیس مقابلے ہوئے جن کے نتیجے میں 1 ڈاکو ہلاک ہوا جبکہ 12 زخمی ملزمان سمیت 16 گرفتار ہوئے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا سازوسامان بھی برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 10 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 01 ڈاکو ہلاک جبکہ 12 زخمی ڈاکوؤں سمیت 16 ڈاکوؤں کو گرفتارکیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے 13 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ برآمد کیاگیا۔
آئی جی پنجاب ایف آئی آر کے الزام پر عہدہ چھوڑنے کیلئے تیار
کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 4موٹر سائیکلز اور 10 موبائل فونز برآمد کیے گئے جبکہ برآمدہ اسلحے کو فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1234 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئیں۔
انسدادِ منشیات مہم کے دوران پولیس نے مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 73 کلو997 گرام چرس، 05 کلو 122 گرام ہیروئن اور 01 کلو 370 گرام آئس برآمد کی۔
گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 149 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لے لیا گیا۔
ضلع کیماڑی تھانہ پاک کالونی کی انٹیلیجنس معلومات پر کامیاب کارروائی کے دوران کراچی بھر سے موٹرسائیکلز چوری کرنے والے 3 رکنی منظّم موٹرسائیکل لفٹنگ گروہ کو گرفتارکیا گیا۔ملزمان کی نشاندہی پر کراچی کے مختلف اضلاع سے چوری کی گئیں 15 موٹرسائیکلیز اوراسپئیر پارٹس برآمد کیئے گئے۔
تھانہ عزیز بھٹی نے فائرنگ کرکے اے ایس آئی غلام مصطفی کو زخمی کرنے والے ملزم کو ٹیکنیکل بنیادوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔
کیماڑی میں گزشتہ ماہ 28اکتوبر کو مچھر کالونی میں نجی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ملازمین کو کچھ شرپسند عناصر کی جانب سے اغوا کار قرار دے کر سفاکانہ تشدد کے ذریعے قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے 70 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔
مشتبہ 70 افراد میں سے واقعے میں ملوث 16 ملزمان کو شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا۔ضلع ویسٹ تھانہ پیرآباد نے ڈکیت گینگ آپریٹ کرنے والے سرغنہ کو گرفتار کیا جو کہ قصبہ کالونی سے شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے والے ملزمان کی سرپرستی کرتا تھا۔
ملزم کے قبضے سے 1 عدد ہینڈ گرنیڈ برآمد کیا گیا، ملزم علاقے میں دہشت برقرار رکھنے کے لئے ہینڈ گرنیڈ استعمال کرتا تھا۔کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی اور چوری کی گئی 78 موٹرسائیکلز اور 04 گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔