اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد بدقسمتی ہے، انہوں نے تحریک عدم اعتماد کو ابو بچاؤ مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے حکومت اور وزیر اعظم کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے خلاف فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے اگر کوئی فرق پڑے گا تو سینیٹ کے ادارے کو پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی اور ناکامی دونوں صورتوں میں سینیٹ کا توازن متاثر ہوگا۔ صادق سنجرانی نے چیئرمین سینیٹ کی حیثیت سے جو توازن قائم کر رکھا تھا، وہ متاثر ہوگا۔
چئرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد بد قسمتی ہے، یہ ابو بچاؤ مہم کا حصہ ہے لیکن اس عمل سے حکومت اور وزیراعظم کو کوئ فرق نہیں پڑنا اگر فرق پڑے گا تو سینٹ کے ادارے کو پڑے گا جہاں صادق سنجرانی ایک توازن قائم کئے ہوئے تھے، اب تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو یا ناکام یہ توازن متاثر ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 1, 2019
واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ٹوئٹر کے ذریعے یہ بیان بھی دیا تھا کہ افواہوں کے باوجود ہمیں روٹی کی قیمت کنٹرول کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اور گیس ٹیرف کا مسئلہ بھی حل ہوچکا ہے۔ صوبہ سندھ نے ایک دانہ بھی گندم نہیں خریدی۔