فوری بلدیاتی انتخابات چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن کا سندھ حکومت کو خط

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن قوانین میں ترمیم، وزراء کے انتخابی مہم چلانے پر عائد پابندی ختم
الیکشن کمیشن قوانین میں ترمیم، وزراء کے انتخابی مہم چلانے پر عائد پابندی ختم

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے 7 اضلاع میں الیکشن کے حوالے سے سندھ حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ فوری بلدیاتی انتخابات کے خواہاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت سے  کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے جواب طلب کیا ہے۔اپنے خط میں کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن فوری بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے اپنا آئینی فرض پورا کرنے کا خواہش مند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

خرم لغاری کا تحریکِ انصاف چھوڑنے کے اعلان سے یوٹرن

سندھ حکومت کو لکھے گئے خط میں سندھ حکومت کو اپنا جواب 31 اکتوبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خط میں سوال کیا گیا کہ سندھ حکومت کب تک بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کرسکے گی جو کراچی اور حیدر آباد میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ منعقد ہونا ہے۔ سندھ حکومت کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کو 18 اکتوبر کے روز ملتوی کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے وفاقی حکومت کے خط کا جائزہ لے کر فیصلہ جاری کیا تھا۔

صوبائی حکومت نے 16 ہزار سکیورٹی اہلکار طلب کیے تھے جبکہ وفاق نے بلدیاتی الیکشن کیلئے سکیورٹی دینے سے معذرت کر لی۔ بلدیاتی انتخابات کے التواء پر مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔ 

Related Posts