کیا شاہین آفریدی کو پاک بھارت میچ میں ادھوری فٹنس کے ساتھ لایا گیا تھا؟

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: تجزیہ کاروں کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو پاک بھارت میچ میں ادھوری فٹنس کے ساتھ لائے جانے کا الزام سامنے آیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی دورۂ سری لنکا کے دوران زخمی ہوئے اور پھر لندن میں علاج کی مدت مکمل کرنے کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے برسبین پہنچے۔ شاہین آفریدی نے وارم اپ میچز میں افغانستان اور انگلینڈ کے خلاف باؤلنگ بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ورلڈ کپ، سری لنکا اور آسٹریلیا کا مقابلہ آج ہوگا

تاہم آج سے 2 روز قبل کھیلے گئے پاک بھارت میچ میں شاہین آفریدی نے 4 اوورز کرائے اور 34 رنز دئیے تاہم کسی بھارتی کھلاڑی کو پویلین کی راہ نہ دکھا سکے۔ نجی ٹی وی پروگرام کے دوران وقار یونس کا کہنا تھا کہ شاہین کے متعلق بابر اعظم سے سوالات کیے گئے تھے۔

سابق فاسٹ باؤلر اور باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ کپتان بابر اعظم سے پوچھا گیا کہ شاہین آفریدی کو ورلڈکپ میں لے جایا جارہا ہے، سہ ملکی سیریز میں کیوں نہیں کھلایا گیا؟ نیٹ میں کتنی بھی باؤلنگ کر لی جائے، اصلی امتحان تو حقیقی میچ میں سامنے آتا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا وقار یونس کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نے پریکٹس میچز میں 6 اوورز ہی کھیلے ہیں۔ عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین کی میچ میں پرفارمنس 100 فیصد نہیں تھی۔ غورطلب بات یہ ہے کہ شاہین فٹ نہیں یا پھر احتیاط کر رہے ہیں۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ گھٹنے کی انجری کے بعد ری ہیب سے فاسٹ باؤلر مکمل طور پر فٹ بھی ہوسکتے ہیں اور ان فٹ بھی۔ شاہین کو پی ایس ایل کے دوران کہا کہ فٹ نہیں ہیں تو مت کھیلیں، تاہم شاہین نے کہا کہ انہیں کھیلنا ہے۔ وہ بھارت کے خلاف میچ میں فٹ نہیں لگے۔ 

Related Posts