اسلام آباد: وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی افسوسناک ہے تاہم مخالفین کو پھانسنے کے جال بھی عمران خان نے بنے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ کسی کی نااہلی یا گرفتاری پر شادیانے بجانا نامعقول کام ہے جبکہ مجھے عمران خان کی نااہلی پر افسوس ہے۔
شمالی وزیرستان میں کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کی نااہلی افسوسناک ہے تاہم مخالفین کو پھانسنے کے جال انہوں نے بنے۔ ہر غلیظ کام عمران خان نے خود کیا اور کروایا۔
کسی کی نااھلی یا گرفتاری پرشادیانے بجانا نامعقول کام ھے
عمران کی نااھلی پرافسوس ھے
مگر مخالفین کو پھانسنے کے جال انھی نے بُنےھر غلیظ کام عمران نے خود کیا ،کروایا اور اسکا گنددوسروں پر اچھالا
اقتدار کیلئے بناۓ گئے جھوٹے بیانیے کے مکروہ کھیل کے بینیفیشری عمران نیازی ھی تھے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 22, 2022
وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان نے اپنے کیے گئے کاموں کا کیچڑ دوسروں پر اچھالا۔ اقتدار کیلئے بنائے گئے جھوٹے بیانیے کے مکروہ کھیل کے فوائد عمران خان کو مل رہے تھے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر اے این پی اور جے یو آئی (ف) کے کارکنوں نے جشن منایا۔
گزشتہ روز اے این پی کے ہزاروں کارکن فاروق اعظم چوک نکل آئےاور ڈھول کی تاپ پر رقص کیا جبکہ الیکشن کمیشن کے حق میں اور عمران خان کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔