لندن: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر میں صرف چند پیسوں کا اضافہ ہوا ہے، اس میں زیادہ فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں ڈالر کی قدر چند دنوں میں صرف چند پیسے بڑھی، اس میں زیادہ فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف سے ملاقات میں بہت سے اہم معاملات پر گفتگو ہوئی، ضروری نہیں سمجھتا کہ ملاقاتوں کی تمام باتوں سے میڈیا کو بھی آگاہ کیا جائے۔
بٹ کوائن نے پہلی ڈی سینٹرلائزڈ کرپٹو کرنسی کا اعزاز حاصل کرلیا
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور مثبت نتائج کی امید ہے، میرے دورے کے موقع پر چار دنوں میں آئی ایم ایف اورعالمی بینک سے 58 میٹنگز ہوئی ہیں، ان نشستوں میں اعلیٰ انتظامیہ سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔