کاشتکاروں کو گندم اور آئل سیڈ کی فراہمی کیلئے 7 ارب روپے کی منظوری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کاشتکاروں کو گندم اور آئل سیڈ کی فراہمی کیلئے 7 ارب روپے کی منظوری
کاشتکاروں کو گندم اور آئل سیڈ کی فراہمی کیلئے 7 ارب روپے کی منظوری

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کاشتکاروں کو آئل سیڈ اور گندم کے بیج کی فراہمی کیلئے 7 ارب روپے کی منظوری دیدی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور محکمہ زراعت کے دو مختلف اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کاشتکاروں کو گندم اور آئل سیڈ کی فراہمی کیلئے 7 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔

 وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ ہمیں کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کرکے انکا ساتھ دینا ہوگا تاکہ وہ اپنی سیلاب زدہ زمینوں کو ربیع کی فصلوں کیلئے تیار کرسکیں۔

انھوں نے محکمہ زراعت کو بتایا کہ ہمیں خریف کی ابتدائی اور تاخیرسے بوائی کی منصوبہ بندی کرنی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے مشیر منظور وسان کو ہدایت کی کہ وہ بیج کی تقسیم کا طریقہ کار وضع کریں اور اسے ایک ہفتے کے اندر منظوری کیلئے پیش کریں۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کے مشیر زراعت منظور وسان، وزیر خوراک و ایکسائز مکیش چاولہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی اور سیکرٹری زراعت اعجاز مہیسر نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ کے مشیر برائے زراعت منظور وسان نے کہا کہ 369400 ایکٹر رقبہ گندم کی کاشت کیلئے تیار ہے اور کاشتکاروں کو فصل کی کاشت کیلئے گندم اور تیل کا بیج دیا جائے۔

Related Posts