نیویارک: انسانی حقوق کے عالمی گروپ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بھارت میں متعدد دفاتر پر سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے غیر ملکی فنڈنگ کے قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر چھاپے مارے ۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے بیان میں ان چھاپوں کے حوالے سے کہا کہ بنگلورو میں تین مقامات اور نئی دہلی میں ایک مقام پر چھاپہ مارا گیا اور تلاشی لی گئی۔
سی بی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ ادارے نے وزارت داخلہ کی شکایت پر ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ، انڈینز فار ایمنسٹی انٹرنیشنل ٹرسٹ، ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور دیگر کے خلاف 5 نومبر کو مقدمہ درج کیا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ شکایت میں ان تنظیموں پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ کے ذریعے ایمنسٹی انٹرنیشنل برطانیہ سے مالی تعاون حاصل کرکے فارن کنٹریبیوشن (ریگولیشن) ایکٹ 2010 اور آئی پی سی کی شقوں کی خلاف ورزی کی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی کانگریس کی ایک مرتبہ پھر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت