پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں کا کویت، عراق اور بحرین کا دورہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں کا کویت، عراق اور بحرین کا دورہ
پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں کا کویت، عراق اور بحرین کا دورہ

اسلام آباد:پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ہیبت اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز پی ایم ایس ایس بسول پر مشتمل پاک بحریہ کے بیڑے نے کویت، عراق اور بحرین کا دورہ کیا۔

میزبان ممالک آمد پر پاکستانی سفارتخانوں کے سینئر نمائندگان اور میزبان بحریہ کے حکام نے پاک بحریہ کے جہازوں کا استقبال کیا۔ مشن کمانڈر نے بحری جہازوں کے کمانڈنگ افسران کے ہمراہ میزبان ممالک کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات کی۔

بات چیت کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون، پاکستان کی جہاز سازی کی صلاحیت اور پاک بحریہ میں بحری تربیت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشن کمانڈر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے میزبان ممالک اور بالخصوص بحری افواج کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پاک بحریہ کے جہازوں کی جانب سے خیر سگالی دوروں کا مقصد آپریشنل ہم آہنگی اور میری ٹائم سیکیورٹی ڈومین میں تعاون کے مواقع زیر غور لانا تھا۔ بندر گاہ پرافسران اور جوانوں نے میزبان ممالک کے بحری جہازوں اور تربیتی تنصیبات کا دورہ بھی کیا۔

مقامی سطح پر تیار کردہ پی این ایس ہیبت کو پاکستان کی جہاز سازی کی صلاحیت کے طور پر نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ دوروں کی تکمیل پر پاک بحریہ اور میزبان ممالک کی بحری افواج کے مابین بحری تعاون اور ہم آہنگی کو بڑھانے کے لیے دوطرفہ مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجرجنرلز کی اگلے عہدوں پر ترقی

پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں کا کویت، عراق اور بحرین کی بندرگاہوں کا دورہ دوست ممالک کے مابین موجود سفارتی اور دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

Related Posts