پولیس نے معروف شپنگ کمپنی کی بلڈنگ میں 8 روز سے قید ملازم کو بازیاب کروالیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: شہر قائد میں ٹیپو سلطان پولیس نے شاہراہ فیصل پر واقع معروف شپنگ کمپنی کی عمارت میں کارروائی کے دوران نجی دفتر کے عقوبت خانے سے زنجیروں میں جکڑے ملازم کو بازیاب کروالیا۔

مغوی ملازم 8دن سے عمارت میں قید تھا اور اس پر 5 لاکھ روپے چوری کرنے کا الزام تھا، ملازم پر قید کے دوران انسانیت سوز تشدد کیا جاتا رہا۔

مغوی کے بھائی کے مطابق غفار کی آنکھوں پر کپڑا ڈال کرتشدد کیا جاتا تھا اور اسے کہا جاتا تھا کہ قبول کرلو کہ 5 لاکھ تم نے ہی چوری کیے ہیں۔5 گھنٹے لٹکا کر ڈنڈوں سے مارا جاتاتھا۔اور بھائی کو کہا جاتا تھا کہ بس تم قبول کرلو ہم تمہیں چھوڑ دیں گے۔

مغوی عبدالغفار نے بازیاب ہونے کے بعد بتایا کہ اس کمپنی میں  2 سال سے کام کر رہا ہوں مجھے 8 دن قبل دفتر میں یرغمال بنا یا اور کہتے تھے 5 لاکھ تم نے ہی چوری کیے ہیں پیسے لاکر دو ورنہ اور تشدد کیا جائے گا۔کھانابھی نہیں دیتے تھے۔

پولیس کی جانب سے مغوی کے والد کی درخواست پر کارروائی کی گئی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اگر چوری کا معاملہ تھا تو پولیس کے حوالے کرنا چاہیے تھا، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے اور اپنی عدالت لگانے کی اجازت نہیں ہے۔

ٹیپو سلطان پولیس کے مطابق اس واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے دفتر میں موجود سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ واقعے میں شامل تمام ذمہ دارانہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Posts