فیاض الحسن چوہان کا عمران خان کی آڈیو لیک پر ردِ عمل

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیاض الحسن چوہان کا عمران خان کی آڈیو لیک پر ردِ عمل
فیاض الحسن چوہان کا عمران خان کی آڈیو لیک پر ردِ عمل

اسلام آباد: فیاض الحسن چوہان کا عمران خان کی آڈیو لیک، سینیٹر سیف اللہ نیازی اور حامد خان کی گرفتاری پر رد عمل سامنے آگیا۔

فیاض چوہان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ بڑی عیاری اور مکاری سے عمران خان کی عزت و شہرت پر داغ لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آڈیو لیک سے صاف پتا چلتا ہے کہ اپنے مطلب کے مختلف الفاظ کو چوڑ کر آڈیو لیک کی گئی ہے۔ آڈیو میں گفتگو کچھ اور ہے اور سب ٹائٹل کچھ اور ہے۔

سینیٹر سیف اللہ نیازی اور حامد زمان کی گرفتاری سول مارشل لاء کی اعلیٰ ترین مثال ہے، امپورٹڈ حکومت کی جانب سے ریاستی غنڈہ گردی اور بدمعاشی کی نئی تاریخ رقم کی جا رہی ہے۔

فیاض چوہان کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کی غنڈہ گردی، فسطائیت اور ڈرٹی پالیٹکس سے پی ٹی آئی کی قیادت کو دبایا نہیں جاسکتا۔ سینیٹر سیف اللہ نیازی اور حامد زمان کو فوراً رہا کیا جائے۔

مزید پڑھیں:کیا آوازیں جوڑ کر این آر او 2جائز ثابت کیا جاسکتا ہے؟ فواد چوہدری کا سوال

آج لانگ مارچ کا اعلان ہونا ہے، جس نے انکی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ عوام طے کر چکی ہے کہ ان نااہلوں، نالائقوں اور نکموں سے ہر حال میں جان چھڑانی ہے۔

Related Posts