پاکستان جونیئر لیگ کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیساتھ آغاز

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان جونیئر لیگ کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیساتھ آغاز
پاکستان جونیئر لیگ کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیساتھ آغاز

لاہور: پاکستان جونیئر لیگ کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آغاز ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سپر اسٹارز اور معروف گلوکاروں نے قذافی اسٹیڈیم میں پہنچ کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے، پاکستان جونیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے منعقدہ تقریب میں جونیئر لیگ کے آئیڈیے کے بارے آگاہ کیا اور کہا کہ اس سے مستقبل کے لئے ٹیم کو اسٹارز ملیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہر ٹیم میں موجود لیجنڈز کرکٹرز نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کے لیے موجود ہیں، وہ انہیں پوری گائیڈ لائن فراہم کرتے ہیں۔

پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیموں میں موجود مینٹورز کا تعارف کروایا گیا، سابق سپر اسٹار کولن منرو، شعیب ملک، عمران طاہر، ویوین رچرڈز، شاہد آفریدی اور ڈیرن سیمی اسٹیج پر آئے۔

دوسری جانب جسٹن بی بی،طلال قریشی اور دیگر گلوکاروں نے مل کر پاکستان جونیئر لیگ کا آفیشل ترانہ گایا جبکہ تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کرکٹ ٹیم کے نیوزی لینڈ میں ڈنر کی تصاویر وائرل

پاکستان جونیئر لیگ کے افتتاحی میچ میں مردان واریئرز اور گوجرانوالہ جائنٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔

Related Posts