کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، ایک کلو پیاز 200 روپے میں فروخت

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، ایک کلو پیاز 200 روپے میں فروخت
کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، ایک کلو پیاز 200 روپے میں فروخت

کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، مارکیٹ میں ایک کلو پیاز 200 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

ایران سے پیاز درآمد کرنے کے باوجود بھی ملک بھر میں پیاز کی قیمت پر قابو نہیں پایا جاسکا، کراچی میں پیاز کی قیمت 200 جبکہ لاہور میں 180 روپے کلو تک پہنچ گئی۔

اس حوالے سے تاجروں کا کہنا ہے کہ ایک تو ایرانی پیاز کم مقدار میں آرہا ہے دوسرا سیلاب کی وجہ سے پاکستانی پیازکی فراہمی منڈی میں بڑی محدود ہے، جس کی وجہ سے قیمت مسلسل آسمان پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سی پیک منصوبوں کے تحت 46 ہزار پاکستانیوں کو روزگار ملے گا، رپورٹ

دوسری جانب محکمۂ شماریات نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ملک بھر میں چینی کی قیمت میں اگست کے مقابلے میں 0.61 فیصد جبکہ ستمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 18.71 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ستمبر کے دوران ملک بھر میں چینی کی فی کلو قیمت اوسطاً 84روپے 46 پیسے رہی۔ اگست میں چینی کی فی کلو اوسط قیمت 88 جبکہ گزشتہ برس ستمبر کے دوران 107.59 روپے تھی۔ ستمبر میں اسلام آباد میں اوسطاً چینی کی قیمت 93.09 روپے رہی۔

وفاقی ادارۂ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں چینی کی اوسط قیمت 91روپے 38 پیسے، لاہور میں 89 روپے 76 پیسے، سرگودھا میں 84 روپے 87 پیسے، فیصل آباد میں 86 روپے 29 پیسے جبکہ سیالکوٹ میں 86 روپے 19پیسے رہی۔

Related Posts