حکومت نے صنفِ نازک کو بااختیار بنانے اور خواتین کے حقوق پر کام کرنے والی ”بیٹی“ نامی موبائل تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جو مختلف امور پر خواتین کو معلومات فراہم کرے گی۔
اسلام آباد میں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ خواتین کے لیے موبائل پلیٹ فارم پر ایک ایسی ایپ تیار کی جائے گی جو پورٹل کا کردار ادا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے سے موبائل سروس کی بہتر ی کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، قائمہ کمیٹی
ایپ میں قانونی حقوق، ملکی قوانین اور اسکالرشپ کے ساتھ ساتھ دیگر سرکاری فیصلوں اور اعلانات کے حوالے سے خواتین کو آگاہی فراہم کی جائے گی۔
”بیٹی“ نامی ایپ سےخواتین کے حقو ق اور انہیں بااختیار بنانے کے حوالے سے عوامی اور نجی پروگرامز میں مرکزی پلیٹ فارم کا کام بھی لیا جائے گا۔
وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق ”بیٹی“ ایپ میں خواتین کو ہیلپ لائن، قریبی ہسپتالوں، تعلیمی اداروں ، ہاسٹلز اور پولیس اسٹیشنز کے بارے میں معلومات مہیا کی جائیں گی۔
موبائل ایپ کے ذریعے خواتین جاب پورٹل کی خدمات حاصل کرسکیں گی جس کے تحت خواتین کو دستیاب ملازمتوں، درکار تعلیم اور تجربے کی تفصیلات اور دیگر اہم معلومات فراہم کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ماہرینِ روبوٹکس نے بارودی سرنگوں کا سراغ لگانے والا ایک ایسا روبوٹ تیار کر لیا جو نہ صرف میدانِ جنگ میں بلکہ ہر ایسی جگہ کار آمد ہے جہاں بارودی سرنگیں اموات کا باعث ہوں۔
دنیا بھر میں غلطی سے بارودی سرنگوں کی زد میں آ کر ہر سال 20 ہزار لوگ ہلاک ہوجاتے ہیں جبکہ تکنیکی طور پر بارودی سرنگوں کا سراغ لگانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: ماہرین نے میدانِ جنگ میں کار آمد بارودی سرنگوں کا سراغ لگانے والا روبوٹ تیار کر لیا