آصف علی زرداری کا ضمانت نہ لینے کا فیصلہ احتجاج پر مبنی ہے۔ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh IG should take a break: Nasir Shah

صوبائی وزیرِ بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے ضمانت نہ لینے کا فیصلہ احتجاج پر مبنی ہے جبکہ انہیں غیر قانونی طور پر جیل میں رکھا گیا۔

وزیرِ بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کراچی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کے خلاف دائر کردہ تمام تر ریفرنسز جھوٹ پر مبنی ہیں جبکہ ہمیں عدالتوں سے انصاف ملنے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خورشید شاہ کیس میں گورنمنٹ کنٹریکٹر گرفتار، کروڑوں روپے کی خوردبرد کا الزام

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت آصف علی زرداری کو ذاتی معالج سے علاج کرانے کی اجازت دینے پر راضی نہیں جبکہ ان کا علاج سرکاری ڈاکٹروں سے کروایا جارہا ہے جس پر پیپلز پارٹی رہنماؤں کو تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مقبوضہ کشمیر پر کوئی واضح مؤقف اب تک اختیار نہ کرپائی، نہ ہی ان کی خارجہ پالیسی کے خدوخال واضح ہوسکے۔ حکومت صرف مخالفین کا نام نہاد احتساب کرنے میں مصروف ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف  کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ نواز شریف سے ناروا سلوک جاری ہے جبکہ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی ان کی بیماری کی تصدیق کی۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے نااہل حکومت کے خلاف دھرنا دیا جس کی پیپلز پارٹی نے حمایت کی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا  کہ ملازمتوں میں 5فیصد کوٹا پر 70سے 80فیصد عملدرآمد ہوچکا ہے سب کو نوکریاں تو نہیں مل سکتی تاہم ڈیٹا 100فیصد جمع ہونے کے بعد سندھ بھر کے اسپیشل پرسن کاوظیفہ مقررکر کے انہیں ہیلتھ کارڈ بھی اشو کیے جائینگے جس کے لئے سندھ حکومت نے فنڈز مختص کردیئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 14 اکتوبر کو اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہبلیٹیشن سینٹر سکھر میں معذور بچوں کے درمیان ویل چیئرز، شوز اور دیگر طبی اشیاء تقسم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے خصوصی معاون قاسم نوید قمر، ایم پی اے سید فرخ شاھ، میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ اور دیگر موجود تھے۔

مزید پڑھیں: سندھ بھر میں معذور افراد کا وظیفہ مقرر کرکے انہیں ہیلتھ کارڈ دیے جائینگے،ناصر حسین شاہ

Related Posts