اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس آج سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس آج سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے، نقصانات اور امدادی کاروائیوں کے جائزہ لیں گے۔
دورے کی شروعات سکھر ایئر پورٹ پر وزیرِ اعلی سندھ کی تفصیلی بریفنگ سے ہوگی، جسکے بعد وزیرِ اعظم اور سیکٹری جنرل اقوامِ متحدہ ضلع جعفر آباد بلوچستان کی تحصیل اوستہ محمد میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے۔
بعد ازاں وزیرِاعظم اور سیکرٹری جنرل لاڑکانہ جائیں گے جہاں پر انکی ملاقات لاڑکانہ اور اس کے گردونواح کے سیلاب متاثرہ علاقوں سے آئے لوگوں سے ہوگی۔
سیلاب سے پاکستان کا ابتدائی نقصان تیس ارب ڈالرز کا ہوچکا ہے، اقوام متحدہ