پاکستان نے کلبھوشن یادیو معاملے پر کسی بھی قسم کی ڈیل کا امکان مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے کلبھوشن یادیو معاملے پر کسی بھی قسم کی ڈیل کا امکان مسترد کردیا
پاکستان نے کلبھوشن یادیو معاملے پر کسی بھی قسم کی ڈیل کا امکان مسترد کردیا

پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر کسی بھی قسم کی ڈیل کے امکان یا تاثر کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر جب بھی ہماری طرف کوئی فائر آیا، ہم نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے مظالم کی انتہا کردی ہے۔ کرفیو اور لاک ڈاؤن کو 103 دن ہو گئے جبکہ مذہبی فرائض کی ادائیگی پر پابندی ہے۔

مزید پڑھیں: کامیاب جوان کے ساتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس بھی شروع کریں گے۔صدرِ مملکت

ترجمان وزارتِ خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ہم نے بابری مسجد کے فیصلے کے اثرات سے غیر ملکی سفیروں کو آگاہ کیا ہوا ہے جبکہ اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس میں بھی عندلیب عباس نے پاکستان کی نمائندگی کی۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان اپنی ذمہ داریوں سے ہرگز غافل نہیں۔ کشمیر کے عوام کے مذہبی اور انسانی حقوق سلب کر لیے گئے ہیں جس پر ہم نے بین الاقوامی برادری میں آواز بلند کی،اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا جارہا۔ 

وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بابری مسجد کو 450 سال تک مسلمانوں نے عبادت گاہ کے طور پر استعمال کیا اور وہاں نماز کی ادائیگی اور قرآنِ پاک کی تلاوت کی جاتی رہی، تاہم بابری مسجد پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم بابری مسجد کے معاملے پر عالمی برادری میں صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے جبکہ پاکستان کی طرف سے مذہبی ہم آہنگی کا بہترین مظاہرہ کیا گیا۔ کرتارپور راہداری میں معاہدے کے مطابق 5000 یاتری آ سکتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان گاندھی کی سوچ سے ہٹ کر آر ایس ایس کی ڈگر پر چل پڑا ہے، ہم نے گوردوارہ تعمیر کیا ، انہوں نے مسجد مسمار کی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں 3 روز قبل میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ  نے کہا کہ بھارت نہرو والا بھارت نہیں رہا بلکہ ہندوستان بن گیا ہے، ہندوستان میں ہندوتوا سوچ غالب آچکی ہے، سیکولر سوچ، جس کا وہ پرچار کیا کرتے تھے وہ دفن ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: ہم نے گوردوارہ تعمیر کیا، انہوں نے مسجد مسمار کی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

Related Posts