اسپین: طوفانی بارشوں اور ژالہ باری نے اس دوران اسپین کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، شدید ژالہ باری کے باعث ایک 2ماہ کی بچی لقمہ اجل بن گئی، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
اسپین کے شہر کاتالونیا کے علاقیگیرونا میں طوفانی ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے، جس کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسپین کے بیشتر علاقے خشک سالی اور ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔
طوفانی بارشوں اور شدید ژالہ باری نے کچی چھتوں، شیشوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے جب کہ ژالہ باری سے 20 ماہ کی بچی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔
مزید پڑھیں:سندھ میں سیلاب زدگان کو دی گئی حکومتی امداد میں کرپشن کا انکشاف