کے الیکٹرک نے نیپرا کو 3.47 روپے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی تجویز پیش کردی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگے ایندھن سے چلنے والے 7339 میگا واٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ
مہنگے ایندھن سے چلنے والے 7339 میگا واٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

 کراچی صارفین کی جانب سے بجلی کا بل زیادہ آنے کے بعد احتجاج کیا گیا، جس پر کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمت کم کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔

نیشنل الیکٹراک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں کے الیکٹرک کی جولائی کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

سماعت میں کے الیکٹرک کی جانب سے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے کمی کی تجویز کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ جولائی میں فیول پرائسز میں کمی آئی تھی، بارش کے باعث بجلی کی طلب گری تھی۔

نیپرا کے چیئرمین توصیف ایچ فاروقی نے کہاکہ ہمارے پاس تو اور اطلاعات ہیں، جولائی میں تو کراچی میں بہت لوڈشیڈنگ ہوئی ہے، اس حوالے سے ہم کے الیکٹرک کے صارفین سے پوچھتے ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو بلوں میں منتقل کیا جائیگا۔ نیپرا سے جولائی کی فیول ایڈجسمٹنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 47 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ جون کے مقابلے میں وفاق سے خریدی گئی بجلی کی قیمت میں 31 فیصد، آر ایل این جی قیمت میں 16 فیصد کمی پیش آئی، تاہم فرنس آئل میں 4 فیصد اضافہ پیش آیا ہے۔

Related Posts