بیرون ملک جانے کیلئے حکومت سزایافتہ قیدی سے سکیورٹی بانڈ مانگ سکتی ہے، بابر اعوان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

babar awan
بیرون ملک جانے کیلئے حکومت سزایافتہ قیدی سے سکیورٹی بانڈ مانگ سکتی ہے، بابر اعوان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ بیرون ملک جانے کیلئے حکومت سزایافتہ قیدی سے سکیورٹی بانڈ مانگ سکتی ہے، اگر نواز شریف جاکر واپس نہیں آتے تو حکومت جواب دہ ہےپھر یہی کہا جائے گا کہ عمران خان نے این آر او کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہاکہ بیرون ملک جانے کیلئے حکومت سزایافتہ قیدی سے سکیورٹی بانڈ مانگ سکتی ہے ،قانون کے مطابق اتھارٹی مشروط آرڈر جاری کرسکتی ہے۔

بابر اعوان نے کہاکہ جو حکومت اجازت دے سکتی ہے وہ اس کے ساتھ شرائط بھی عائد کرسکتی ہے،سپریم کورٹ نواز شریف کی اس سے قبل بیرون ملک علاج کی استدعا مسترد کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کو4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت

بابر اعوان نے کہاکہ اسحاق ڈار ڈیڑھ سال سے بھاگا ہوا ہے کیا وہ لندن کے علاج سے صحت مند ہو گیا ہے، یہ بھی اگر جاکر واپس نہیں آتے تو حکومت جواب دہ ہے،پھر یہی کہا جائے گا کہ عمران خان نے این آر او کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ قیدی بھی وہ ہے جس کے دو بیٹوں سمیت متعدد رشتہ داروں عدالتوں کے اشتہاری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیب عدالتیں اور قانون ان کے اشتہاری رشتہ داروں کو ڈھونڈ رہے ہیں وہ کہتے ہیں ہم نے پیش نہیں ہونا۔

انہوں نے کہاکہ جب یہ مشرف کے دور میں گئے تو ماڈل ٹاؤن سمیت کٹے اور پچھڑے بھی دے کر گئے تھے،اس وقت آئین معطل تھا اور کچھ بھی کیا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی بانڈ جمع کرانے سے نواز شریف انکار یا اقرار تب کریں جب وہ سودا کر رہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت تو کوئی سودا نہیں کرے گی۔

Related Posts