کراچی: کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے پر جماعت اسلامی نے شاہراہ قائدین پر دھرنا دے دیا۔
دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آخر کس بنیادپرکراچی میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کیاگیا، کراچی میں ابھی این اے245 کا الیکشن ہوا ہے۔اُس میں کسی کو پریشانی نہیں تھی۔
اُنہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اورسندھ حکومت مرضی کے نمائندے چاہتے ہیں،الیکشن کمیشن، سندھ حکومت اور دیگر ادارے ملے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن اورلوٹ مارہے اور سیوریج کی لائنیں برساتی نالوں میں ڈالی ہوئی ہیں۔ شہر کا بیڑاغرق ہوگیاہے،بائیک چلانا،پیدل چلنامشکل ہے، سیاسی ایڈمنسٹریٹر لاکر بٹھادیا گیا ہے۔
حافظ نعیم نے مزید کہا کہ لوگوں کا اتفاق ہے کہ جماعت اسلامی ہی کراچی کے مسائل کاحل ہے۔ لوگوں کو امید ہوئی کہ بلدیاتی الیکشن ہوں گے،جماعت اسلامی کامیئر آئے گا۔
مزید پڑھیں:عمران خان 26 اگست کو کراچی آ رہے ہیں، علی زیدی