آخری کال سے پہلے الیکشن کا اعلان چاہیے، عمران خان کی حکومت کو دھمکی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے اداروں پر کبھی تنقید نہیں کرتے، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ امپورٹڈ حکومت سے جان چھڑوا کر صاف و شفاف الیکشن کروائے جائیں، حکومت کو کہتا ہوں جب میں کال دوں گا تو وہ آخری کال ہوگی، اس سے پہلے الیکشن کا اعلان کردیں۔

ہری پور میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظمؒ کہتے تھے انگریزوں سے آزادی کے بعد ہم کسی کے غلام نہیں، پاکستان کو حقیقی انداز میں آزاد کیا جائے، ملکی فیصلے پاکستان میں ہوں، پاکستان کو کسی اور کی جنگ میں شرکت نہ کروائیں، میں یہ کسی صورت میں نہیں ہونے دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:

کرکٹر رضوان کا قرآن سے والہانہ لگاؤ، دوران سفر تلاوت کی ویڈیو وائرل

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا حقیقی آزادی کا جو جہاد ہے اس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہم کسی کی جنگ میں شامل نہیں ہوں گے، ہمارے فیصلے ہم خود کریں گے، مجھے پتہ چلا کہ مجھے گرفتار کرنے آرہے ہیں، میں تیار ہوگیا، چلو جیل بھی دیکھ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل پر جنسی تشدد کیا گیا، کسی ملک میں ایسا نہیں ہوتا، اس تشدد سے اس کی ذہنی صورتحال ایسی تھی وہ بالکل ٹوٹ گیا، عدالت میں ثابت ہوگیا اس پر ذہنی اور جنسی تشدد کیا گیا، جنہوں نے یہ کام کیا ہے ہم ان پولیس والوں کو نہیں چھوڑیں گے، ہم قانونی طور پر ان کیخلاف کارروائی کریں گے، یہ نہیں کہا ڈنڈا لے کر ان کے پیچھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کو پنجاب میں ضمنی الیکشن آگئے لیکن دھاندلی کے باوجود ایسا پھینٹا پڑا کہ ٹانگیں کانپنی شروع ہوگئیں، 17 جولائی کو جب الیکشن میں ہار ملی تو انہوں نے کہا عمران خان کو تکنیکی طور پر شکست دیتے ہیں، جو مرضی کرلیں اب اس حقیقی آزادی کو کوئی نہیں روک سکتا۔

عمران خان نے کہا کہ جب ہمیں ہٹایا گیا تو کہا مہنگائی بہت زیادہ ہوگئی ہے، ہمارے دور میں مہنگائی 16 فیصد تھی، اب 42 فیصد ہے، ہمارے دور میں جب تھوڑا سا بھی پیٹرول بڑھتا تھا تو مہنگائی مارچ شروع ہو جاتا تھا، مجھے نکالنے کیلئے مہنگائی بہانہ تھا، آج ہماری ایکسپورٹس کم ہورہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاکستانی بہت مشکلوں میں ہیں، میں اپنی پنجاب حکومت کو بھی کہتا ہوں ان کی مدد کریں، شہباز شریف قطر جانے کی بجائے اپنے لوگوں کی مدد کرو، کسی نے تمہیں پیسے نہیں دینے کیونکہ سب کو پتہ ہے تم اور تمہارا بھائی چور ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اداروں پر کبھی تنقید نہیں کرتے، ہمارا ایک ہی مقصد ہے اس امپورٹڈ حکومت سے ہماری جان چھڑوا کر ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کروائیں، صاف اور شفاف الیکشن سے ملک میں استحکام آئے گا، باہر کے لوگ ان چوروں پر اعتبار کرتے ہیں اور نہ ہی پاکستانی قوم ان پر اعتبار کرتی ہے، ان کے ہوتے ہوئے ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔

انہوں نے حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جب میں کال دوں گا تو آپ سب نے تیار رہنا ہے، میں امپورٹڈ حکومت کو کہتا ہوں جب میں کال دوں گا تو وہ آخری کال ہوگی، اس سے پہلے الیکشن کا اعلان کر دیں، ملکی قیادت کون کرے گا اس کا فیصلہ عوام کریں گے۔

Related Posts