وزیر اعظم نے بجلی کے بلوں سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم نے بجلی کے بلوں سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو ریلیف دینے کی خاطر بجلی کے بلوں سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز (ایف سی اے) ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس ریلیف کی تفصیلات کل سامنے لائی جائیں گی جبکہ پاکستان کے ایک کروڑ 71 لاکھ صارفین کو بجلی کے بلوں کی مد میں اضافی فیول ایڈ جسٹمنٹ چارجز ادا نہیں کرنے پڑیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیوب ویل والے زرعی صارفین کو بھی فیول ایڈجسٹمنٹ سے استثنیٰ ہوگا، وفاقی وزیر خرم دستگیرکل پریس کانفرنس میں ایف ایسی کاطریقہ کار بتائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طرف تاجروں پر سے فکسڈ ٹیکس ختم کیا جا چکا ہے جس کے بعد 42 ارب روپے کا گیپ آئے گا جسے دوسرے ذریعوں سے پورا کیا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ تاجروں کے اوپر سے ٹیکس ختم کردیا گیا ہے، فکسڈ ٹیکس ختم کرنے سے 42 ارب روپے کا گیپ آئے گا، چھوٹے تاجروں کو مشکل میں نہیں ڈال سکتے۔تاجروں پر فکسڈ ٹیکس ہماری منشا کیخلاف لگایاگیا، فکسڈ ٹیکس لگانے پر کمیٹی قائم کردی ہے جو ذمہ داری کا تعین کرے گی۔

مزید پڑھیں:اسٹیٹ بینک کی سال کے اختتام تک زرمبادلہ ذخائر بڑھنے کی نوید

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کو کم کرنے کیلئے دن رات کوششیں کررہے ہیں، پچھلی حکومت کی بدترین پرفارمنس سے ملک دیوالیہ تک پہنچ چکا تھا، موجودہ اتحادی حکومت کی کوششوں سے ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل چکاہے۔

Related Posts