امریکی و فرانسیسی صدور کا ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں اظہارِ تشویش

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US president french
امریکی وفرانسیسی صدور کا ایران کے جوہری پروگرام کےبارےمیں اظہارِ تشویش

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانوایل ماکروں سے شام کی صورت حال ، ایران کے جوہری پروگرام اور دوطرفہ تجارت کے بارے میں ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوڈ ڈیری نے سلسلہ وار ٹویٹس میں بتایا کہ دونوں لیڈروں نے شام کے بارے میں روابط جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو ترقی دینے کے لیے اقدامات پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ڈیری نے کہاکہ صدر ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کے لیے برابری کے مواقع مہیا کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔دونوں لیڈروں نے آیندہ ماہ لندن میں معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کے سربراہ اجلاس میں شرکت پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔

Related Posts