ٹک ٹاکرز نے 24 گھنٹوں میں 69 ریستوران کا دورہ کرکےعالمی ریکارڈ بنالیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹک ٹاکرز نے 24 گھنٹوں میں 69 ریستوران کا دورہ کرکےعالمی ریکارڈ بنالیا
ٹک ٹاکرز نے 24 گھنٹوں میں 69 ریستوران کا دورہ کرکےعالمی ریکارڈ بنالیا

نیویارک: دو مشہور امریکی ٹک ٹاکر باورچیوں نے 24 گھنٹے میں کل 69 ریستورانوں کا دورہ کرکے ویڈیو بنائی ہے اور یوں ایک عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جو ویڈیو جاری کی گئی ہے اُس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاکرز نے تمام فاسٹ فوڈ ریستوران کا جائزہ لیا ہے جس کے لیے انہوں نے 8 میل پیدل کا سفر طے کیا ہے۔

خیال رہے کہ نک ڈی گایووینی اور لِن ڈیوس ویسے ہی ٹک ٹاک پر بہت مشہور ہیں۔ اس بار انہوں نے اپنی ویڈیو کے لیے مین ہٹن کا انتخاب کیا اور تیزی سے چلتے ہوئے 69 ریستوران کا جائزہ لیا ہے جو اس علاقے میں واقع ہیں۔

قبل ازیں شیف کا یہ جوڑا دنیا کا سب سے بڑا چکن نگٹ بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرچکا ہے جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے سند عطا کر دی ہے۔ جب انہوں نے ریستوران کا ریکارڈ بنانے کا ارادہ کیا تو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ان سے کہا کہ وہ 24 گھنٹے میں تمام بڑے ریستوران کا جائزہ لیں اور ان دونوں کے ساتھ ادارے کے ترجمان اینڈریو گلاس بھی ساتھ ساتھ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

چشمہ اتاریئے اور جانئے آنکھوں کی بینائی تیز کرنے کے لئے 6 آسان طریقے!

شرط کے مطابق انہیں ہر جگہ سے ایک مشروب پینا یا کچھ شے ضرور خریدنا تھی۔ لیکن اسے کھانے کے شرط میں نرمی کی گئی تو دونوں افراد نے کھانے کی شے قطار میں لگے افراد کو مفت میں دیدی۔

دونوں ٹک ٹاکرز شیف نے صبح ساڑھے آٹھ بجے ٹائمز اسکوائر کے مک ڈونلڈز سے اپنا سفر شروع کیا اور 8 میل چلتے ہوئے اسٹاربکس، ٹاکو بیک، شیک شیک، برگرکنگ چک اے فِل اور فائیو گائز ریستوران گئے۔ اس طرح کل 24 گھنٹے میں 69 ریستورانوں کا ایک نیا ریکارڈ بنالیا گیا۔

Related Posts