نواز شریف ستمبر میں وطن واپس آئیں گے، ن لیگ کے رہنماء کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف ستمبر میں وطن واپس آئیں گے، ن لیگ کے رہنماء کا دعویٰ
نواز شریف ستمبر میں وطن واپس آئیں گے، ن لیگ کے رہنماء کا دعویٰ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ستمبر میں وطن واپس آئیں گے۔

جاوید لطیف اور پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے ڈاکٹروں نے گرین سگنل دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 13 اگست کو لاہور کے جلسے میں اپنی تقریر میں دعویٰ کیا تھا کہ توشہ خانہ اور ممنوعہ فنڈنگ کیسز میں انہیں نااہل قرار دینے کی سازش کی جارہی ہے تاکہ نواز شریف کی لندن سے واپسی کی راہ ہموار کی جاسکے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ”انہوں نے توشہ خانہ اور ممنوعہ فنڈنگ کیسز میں نئے مقدمات درج کرنے اور عمران خان کو نااہل کرنے کا نیا منصوبہ بنایا ہے”۔

یاد رہے کہ نواز شریف کو 2018 میں العزیزیہ اسٹیل ملز کرپشن ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں 1.3 ارب روپے جرمانے کے ساتھ مزید 11 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے، وزیرِاعظم

2019 میں، لاہور ہائی کورٹ نے ان کی سزا معطل کرنے کے بعد، نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔ وہ 19 نومبر 2019 کو لندن کے لیے روانہ ہوئے اور اس کے بعد سے وہ وطن واپس نہیں آئے۔

Related Posts