صدرِ مملکت نے مہدی شاہ کو گورنر گلگت بلتستان تعینات کرنے کی منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدرِ مملکت نے مہدی شاہ کو گورنر گلگت بلتستان تعینات کرنے کی منظوری دے دی
صدرِ مملکت نے مہدی شاہ کو گورنر گلگت بلتستان تعینات کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیرِ اعلیٰ مہدی شاہ کو گورنر گلگت بلتستان تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت نے مہدی شاہ کو گورنر گلگت بلتستان تعینات کرنے کی منظوری جی بی آرڈر 2018 کی دفعہ 33، ذیلی دفعہ 3 کے تحت وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی۔

یہ بھی پڑھیں:

گورنرگلگت بلتستان راجہ جلال حسین کا استعفیٰ منظور 

وزیر اعظم شہباز شریف نے مہدی شاہ کو گورنر گلگت بلتستان تعینات کرنے سے متعلق ایڈوائس ارسال کی تھی۔ صدرِ ملکت نے سابق گورنر راجہ جلال حسین کے استعفے کو 2 ماہ قبل 24 جون کے روز منظور کیا۔ 

خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر علوی نے گورنرگلگت بلتستان راجہ جلال حسین کا استعفیٰ منظور کرنے کے بعد جی بی اسمبلی کے اسپیکر امجد علی کو گورنر گلگت بلتستان نامزد کیا تھا۔

نامزد گورنر گلگت بلتستان و اسمبلی اسپیکر امجد علی نے نئے گورنر کی تعیناتی تک گورنر گلگت بلتستان کے طور پر خدمات سرانجام دیں جبکہ راجہ جلال حسین نے 30 ستمبر 2018 کے روز گورنر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ 

Related Posts