فواد خان کی ایکشن سے بھرپور فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا نیا ٹریلر ریلیز

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فواد خان کی ایکشن سے بھرپور فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر ریلیز
فواد خان کی ایکشن سے بھرپور فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر ریلیز

پاکستان کے مشہور و معروف اداکار فواد خان اور معروف اداکارہ ماہرہ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس کو عوام کی بڑی تعداد پسندیدگی کی نگاہوں سے دیکھ رہی ہے۔

حال ہی میں یوٹیوب پر بلال لاشاری کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا نیا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے جس کو یوٹیوب پر اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

یوٹیوب پر ریلیز کیے گئے پونے تین منٹ دورانیے کے ٹریلر میں مرکزی اداکار فواد خان اور ماہرہ کے علاوہ حمزہ علی عباسی بھی ایکشن میں نظر آئے۔ مولا جٹ 13 اکتوبر کے روز دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایپک ایکشن فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز کی تاریخ کے ساتھ اس کا ٹیزر پوسٹر بھی جاری کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

تصویری تجزیہ، پاکستان کی مشہور شخصیات نے یومِ آزادی کس انداز میں منائی؟

ملک کی شہرہ آفاق پنجابی فلم ’مولا جٹ‘ کا ری میک ورژن ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کم سے کم چار سال کے انتظار کے بعد بالآخر ریلیز ہونے والا ہے۔ ماضی کی فلم مولا جٹ کو آج بھی شوق سے دیکھا جاتا ہے۔

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ڈائریکٹر بلال لاشاری نے آج سے 4 روز قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 13 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Related Posts