کیا نواز شریف کی اولاد کو اپنے والد کی فکر نہیں؟ علی زیدی کا ن لیگ سے سوال

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا نواز شریف کی اولاد کو اپنے والد کی فکر نہیں؟ علی زیدی کا ن لیگ سے سوال
کیا نواز شریف کی اولاد کو اپنے والد کی فکر نہیں؟ علی زیدی کا ن لیگ سے سوال

وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنے تاحیات قائد کی زندگی سے کھیل رہی ہے، کیا نواز شریف کی اولاد کو اپنے والد کی فکر نہیں؟

وزیر بحری امور علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا نواز شریف کی زندگی سے زیادہ ن لیگ کو اپنا پیسہ عزیز ہے؟  شریف فیملی کے کچھ لوگ آخر کیا چاہتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نوازشریف کا معاملہ  انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیکھ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

علی زیدی  نے کہا کہ اگر واقعی سابق وزیر اعظم کی صحت تشویش ناک ہے تو مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ضمانتی بانڈ کا مسئلہ کیوں پیدا ہوا؟ اگر پاکستان میں واقعی نواز شریف کا علاج ممکن نہیں تو بانڈ جمع کروائیں اور انہیں ملک سے باہر لے جائیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے بانڈ کیوں جمع نہیں کروائے گئے؟ ان کا ایک بیٹا پاکستان آ کر کہہ سکتا تھا کہ  میاں نواز شریف کو ملک سے باہر بھیجیں۔ میں یہاں بیٹھ کر ان کی ضمانت دیتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اسحاق ڈار کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ نواز شریف ملک کے 3 بار وزیر اعظم رہے لیکن پاکستان میں ایک بھی ایسا ہسپتال نہیں بنا جس میں ان کا اپنا علاج ہوسکے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے مولانا فضل الرحمان کو بلیک میلرقرار دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان چندہ جمع کرکے مال بنا رہے ہیں۔

کراچی میں 4 اکتوبر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مو لانا فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کے چیئر مین رہے لیکن ان کی جانب سے کچھ نہیں کیا گیا ۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا مولانا فضل الرحمان کشمیر فتح کرنے اسلام آباد آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان چندہ جمع کرکے مال بنا رہے ہیں، علی زیدی

Related Posts